جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستانی امریکی ڈاکٹر کی تنظیم ’’اپنا‘‘ کی سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے کی تقریب

29 اگست, 2022 10:14

واشنگٹن : پاکستانی سفیر نے ’’اپنا‘‘ ممبران کو امریکہ میں معروف شخصیات سے رابطہ کر کے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے پاکستانی ڈاکٹرز کی معروف تنظیم اپنا (ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ) کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے منعقدہ فنڈ ریزر میں شرکت کی۔

پاکستانی سفیر نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کی اور انہیں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی سفیر کی پاک امریکی کمیونٹی سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل

پاکستانی سفیر نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کے حوالے سے ’’اپنا‘‘ کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔ امریکی سینیٹرز ، کانگریس اراکین، یو ایس ایڈ سمیت تمام ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ ان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ رکھا جا سکے۔

پاکستانی سفیر کی ’’اپنا‘‘ ممبران کو امریکہ میں پالیسی سازوں اور معروف شخصیات سے رابطہ کرنے اور ان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کرنے کی ہدایت کی، جبکہ ممبران نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فراخ دالانہ عطیات کا اعلان کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top