جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

4 ماہ کے دوران ٹیکس ریفنڈ میں 800 ارب روپے کا فراڈ پکڑا

18 جولائی, 2024 20:28

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 4 ماہ کے دوران ٹیکس ریفنڈ میں 800 ارب روپے کا فراڈ پکڑا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں وزیر اعظم نے ٹیکس مقدمات جلد نمٹانے کیلئے ایپلیٹ ٹربیونلز کی تعداد 100 تک بڑھانے اور ایپلیٹ ٹربیونلز کی کارکردگی جانچنےکے لیے ڈیش بورڈ تیار کرنےکی ہدایت کی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے بریفنگ میں کہا گیا کہ مختلف عدالتوں اور ٹربیونلز میں 3.2 کھرب روپےکے 83 ہزار 579 مقدمات زیر التوا ہیں،چار ماہ کے دوران مختلف عدالتوں نے تقریباً 44 ارب روپوں کے 63 مقدمات نمٹائے جبکہ ٹیکس دینےکی استطاعت رکھنے والے 49 لاکھ افرادکی نشاندہی بھی کی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی 49 لاکھ افراد میں سے دولتمند اور سرمایہ دار افراد کو ترجیحی بنیادوں پرٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور غریب طبقے پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تاجر دوست موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعےڈیڑھ لاکھ ریٹیلرز رجسٹر ہوچکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top