جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی ریاست پنجاب میں فوجی اڈے پر فائرنگ سے چار فوجی ہلاک

12 اپریل, 2023 15:41

دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھٹنڈہ شہر کے اڈے پر نامعلوم تعداد میں نشانہ باز اب بھی موجود ہیں، جنہوں نے اب تک چار فوجی ہلاک کردیئے۔

بھارتی سرحدی ریاست پنجاب میں ایک فوجی اسٹیشن پر ایک "فائرنگ کے واقعے” میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے، فوج نے کہا کہ تلاشی مہم جاری ہے۔

بھارتی سرحدی ریاست پنجاب کے شہر بھٹنڈہ میں ایک ملٹری اسٹیشن پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اب تک چار فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ اطلاعات ہیں کہ حملہ آور اس وقت بھی موجود ہے، جن کی تعداد کے حوالے سے بھی حتمیٰ رائے نہیں دی جارہی ہے۔ تاہم فدائی حملے کے امکان کو مسترد کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا آپریشن سوفٹ رٹارٹ کے دوران بھارتی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کا دعویٰ سچ ثابت

فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح سویرے ہونے والی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے چار فوجی ہلاک ہو گئے۔ بیان میں حالات یا دیگر تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ کون ذمہ دار ہے۔

فوج کے بیان کے مطابق ملٹری بیس کو سیل کر دیا گیا ہے اور مقامی پولیس کے ساتھ مشترکہ تحقیقات جاری ہیں۔ کسی دوسرے زخمی اور املاک کو نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے لاپتہ ہونے ہونے والی ایک رائفل اور اس کے 28 راؤنڈ کے ممکنہ معاملے سمیت تمام پہلوؤں کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ زیادہ تر فوجیوں کے خاندان رہتے ہیں اور یہ ایک رہائشی فوجی اڈہ ہے۔ ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاستی پولیس افسران کے مطابق پاکستان کی سرحد سے ملحقہ فوجی کیمپ میں پیش آنے والا واقعہ دہشت گردی‘ کا حملہ نہیں لگتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top