ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

چیک ریپبلک میں 2 ٹرینیں ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

06 جون, 2024 16:04

چیک ریپبلک کے دارالحکومت پراگ میں دو ٹرینیں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

مقامی ایمرجنسی سروسز کی ترجمان ایلینا کیسیالا نے نشریاتی ادارے چیک ٹی وی کو بتایا کہ ‘میں اس بات کی تصدیق کر سکتی ہوں کہ 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثہ بدھ کی رات 11 بجے کے بعد اس وقت پیش آیا جب 300 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی ٹرین یوکرین کی جانب رواں دواں تھی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی کمی کر دی

پولیس حکام کے مطابق یہ ٹرین پراگ سے سلوواکیا کی سرحد کے قریب مغربی یوکرین کے قصبے چوپ جا رہی تھی اور اس میں سوار افراد میں کئی غیر ملکی بھی شامل تھے۔ زخمی ہونے والے 24 افراد میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم پیٹر فیالا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس واقعے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ‘بڑی تباہی’ قرار دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم سب متاثرین اور زخمیوں کے بارے میں فکر مند ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور امدادی رضا کاروں کے درجنوں یونٹس جائے حادثہ کی طرف روانہ کردیے گئے

نیوز ویب سائٹ idnes.cz پر شیئر کی جانے والی فوٹیج میں کم از کم ایک گاڑی کو پٹری سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دیگر تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرین کا اگلا حصہ کچل دیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top