ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی کمی کر دی

21 مئی, 2024 12:26

پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے تناظر پر کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرینوں کی تمام کلاسوں میں ایک سے 200 کلومیٹر تک کم فاصلے کا سفر کرنے والے مسافر کم کرایوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

اکانومی کلاس میں 54 فیصد تک کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ ایئر کنڈیشنڈ کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد کمی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث اہم کرداروں کو کلین چٹ دے دی گئی

لاہور سے راولپنڈی روٹ پر اکانومی کلاس کے ٹکٹ کا کم از کم کرایہ 250 روپے سے کم کرکے 100 روپے کردیا گیا ہے جس کا آغاز 21 مئی سے ہوگا۔

اس کے علاوہ ایک کلومیٹر سے 130 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والے خیبر میل روٹ کا کرایہ بھی 250 روپے سے کم کرکے 100 روپے کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سے پنڈی تک چلنے والی ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 100 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح خیبر میل ٹرین کی اکانومی کلاس کا ایک کلومیٹر سے 130 کلومیٹر تک کا کرایہ بھی 130 روپے کر دیا گیا ہے۔

پاکستان  ریلوے کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق منگل 21 مئی 2024 سے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد اس کی قیمت 274 روپے 08 پیسے ہوگئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top