جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سابق وزیراعظم جلاوطنی ختم کرکے وطن واپسی پر گرفتار

23 اگست, 2023 13:52

 

تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شناوترا جلاوطنی ختم کرکے وطن واپسی پر گرفتار کرلئے گئے۔

تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شناوترا جن پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کئی دیگر مجرمانہ جرائم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

جس پر انہوں نے اس الزامات کو سیاسی محرک اور انتقامی اقدامات قرار دیا تھا‘15سال کی خود ساختہ جلاوطنی ختم کرنے کے بعد وطن پہنچنے پر فوری گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاگیا،جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیاگیا۔

تھاکسن نے 2001 اور 2005 میں لگاتار انتخابات میں کامیابی حاصل کی لیکن فوجی بغاوت میں انہیں ہٹا دیا گیا جس نے تھائی لینڈ کو تیزی سے تقسیم کر دیا ہے۔

وطن واپس پہنچنے پر ان کی بیٹی پیتونگٹرن شناوترا نے ’’ویلکم ڈیڈی تھائی لینڈ میں خوش آمدید‘‘ انسٹاگرام پرخاندان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا۔

تھائی میڈیا کے مطابق ٹیلی کمیونی کیشن کے کاروبار میں قسمت بنانے والے تھاکسن سنگاپور سے نجی طیارے میں منگل کی صبح بنکاک کے ڈان مویانگ ہوائی اڈے پر اترے۔

تھاکسن 2001 میں ایک عوامی پلیٹ فارم پر اقتدار میں آئے تھے جس نے دیہی تھائی باشندوں کو اپنی طرف راغب کیا تھا جنہیں ملک کی حکمران اشرافیہ نے طویل عرصے سے نظر انداز کیا تھا۔

پانچ سال بعد انہیں بھاری اکثریت سے واپس لایا گیا لیکن ستمبر 2006 میں جب تھاکسن نیویارک میں اقوام متحدہ سے خطاب کی تیاری کر رہے تھے تو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیاتھا۔

تھاکسن کو بعد میں اختیارات کے غلط استعمال کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور وہ 2008 میں جلاوطنی میں چلے گئے تھے اور انہوں نے اپنا زیادہ تر وقت دبئی میں گزارا تھا۔

تھائی لینڈ میں 2006 کی فوجی بغاوت کے بعد سے ہی سیاسی افراتفری کا ماحول ہے اور تھاکسن کے حامی اور اسٹیبلشمنٹ کے حامی انتخابات اور بغاوتوں کے درمیان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

2006 کی بغاوت کے بعد تھاکسن کی حکومت کے دفاع کے لیے قائم کی گئی نچلی سطح کی دیہی تحریک کے کئی ہزار سرخ شرٹس پہنے کارکن وی آئی پی ٹرمینل کے قریب ان کی آمد کا انتظار کر رہے تھے،بہت سے لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’ویلکم ہوم تھاکسن‘ کے نعرے درج تھے۔

تھاکسن کی کامیابیوں میں ایک یونیورسل ہیلتھ کیئر اسکیم شامل ہے جس میں پہلی بار لاکھوں غریبوں کو بنیادی بیماریوں کا عملی طور پر مفت علاج فراہم کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ گاؤں کے کلینک اور اسٹارٹ اپ فنڈز بھی شامل ہیں۔

تھاکسن کی پارٹی کے تازہ ترین اوتار فیو تھائی مئی میں ہونے والے انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہے تھے، انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی پروگریسو موو فارورڈ پارٹی حکومت بنانے میں ناکام رہی کیونکہ ایوان بالا میں فوج کی جانب سے مقرر کردہ سینیٹرز نے اس کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا، فیو تھائی نے پارٹیوں کا ایک گروپ تشکیل دیا، جس میں فوج کی حمایت یافتہ بھی شامل تھی۔

یہ پڑھیں : بھارتی وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے قریب غبارے ، خوف و ہراس کے بعد گرفتاریاں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top