جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

موساد کے سابق سربراہ نے اسرائیل کو زمینی آپریشن سے خبردار کردیا

15 اکتوبر, 2023 12:03

اسرائیلی وزیر اعظم کے جنگ کو اگلے مرحلے میں لے جانے کے اعلان کے بعد موساد کے سابق سربراہ نے اسرائیل کو غزہ میں زمینی آپریشن سے خبردار کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جنگ کے اگلے مرحلے کا وقت آپہنچا ہے جس پر موساد کے سابق سربراہ نے انہیں خبردار کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی زمینی فوج بھاری تعداد میں ٹینکوں سمیت غزہ میں داخل

ایک روز میں 400 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بری، فضائی اور بحری حملوں کی بھی تیاری کرلی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ ہفتے اسرائیل پر حملے کی کمان کرنے والے حماس کے کمانڈر علی قادی کوشہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے 4 غیر ملکیوں سمیت 9 یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں، اسرائیلی بمباری سے بندرگاہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top