جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہونڈورس کے سابق صدر منشیات کے الزام میں گرفتار

16 فروری, 2022 15:12

ٹیگوسیگالپا : ہنڈورس کے سابق صدر کو منشیات کے الزام پر سلاخوں کے پیچھے دکھیل دیا گیا۔

امریکہ کی جانب سے حوالگی کی درخواست کے چند گھنٹوں بعد دارالحکومت ٹیگوسیگالپا میں ہونڈورس کے سابق صدر کو منشیات کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، انہیں ہتھکڑیوں میں گھر سے باہر لے جایا گیا۔

ٹونی ہرنینڈز 2014 سے رواں سال جنوری تک ہونڈوراس کے صدر رہے، ان پر الزام ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، جس میں اس کا چھوٹا بھائی ٹونی ہرنینڈز بھی شامل ہے، جسے گزشتہ سال امریکہ میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

منشیات کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ نے الزام لگایا کہ میکسیکن کے بدنام زمانہ منشیات فروش نے ذاتی طور پر انہیں ایک ملین ڈالر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین پر روسی حملے کا اب بھی بہت زیادہ امکان ہے : امریکی صدر

ہنڈورس برسوں سے جنوبی امریکہ سے امریکہ کو اسمگل کی جانے والی منشیات کے لیے ایک اہم ملک رہا ہے، اور حال ہی میں کوکین کی تیاری کے لیئے جنت بن گیا۔

ٹونی ہرنینڈز کے امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے ساتھ گہرے تعلقات رہے، لیکن موجودہ صدر جو بائیڈن کے دور حکومت میں امریکہ سے تعلقات خراب ہوگئے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کچھ روز قبل سماجی میڈیا پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ ایسی معتبر اطلاعات ہیں کہ ہونڈوراس کے سابق رہنما بدعنوانی اور منشیات کی اسمگلنگ کی کارروائیوں کے ارتکاب یا سہولت کاری کے ذریعے اہم بدعنوانی میں ملوث ہیں، اور غیر قانونی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو سیاسی معاملات میں استعمال کر رہے ہیں۔

جبکہ سابق صدر نے جواب دیا کہ ان کے خلاف الزامات سزا یافتہ منشیات کے اسمگلروں کے فراہم کردہ بیانات پر مبنی ہیں، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ انتقام کے لیے باہر تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top