جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 30 ہزار سے زائد گھروں کو خالی کرنے کا حکم

21 اگست, 2023 14:02

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 30 ہزار سے زائد گھروں کو خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کےمطابق کینیڈا کے جنگلات میں 400 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس کے باعث صوبے برٹش کولمبیا میں 30 ہزار کے قریب گھروں کو خالی کرنے کے احکامات دےدیے گئے ہیں۔

حکام نے آگ کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کی وجہ سے کیلوونا شہر کی طرف سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ مغربی کیلوونا کے علاقے میں آگ کے باعث 36 ہزار کے قریب گھر متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ کیلوونا شہر کے قریب سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا ہےکہ علاقے میں کام کرنے والے ایمرجنسی ورکرز کو بھی زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق یلونائف شہر کی طرف جانے والا راستہ بھی سیکڑوں میل تک آگ سے متاثرہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top