جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ایس ایل میں پہلی بار ، ایک ٹیم میں 3 بھائی شامل

14 دسمبر, 2023 12:26

 

پاکستان سپرلیگ کی تاریخ میں پہلی بار کرکٹ شائقین 3 بھائیوں کو ایک ہی ٹیم کی جانب سے کھیلتا دیکھیں گے۔ تینوں میں سے ایک مشہور و معروف اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہردلعزیز فاسٹ بالر نسیم شاہ ہیں ۔

گزشتہ روز لاہور میں پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی کیلئے پلئیرز ڈرافٹنگ کی تقریب میں فرنچائزز نے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دی۔

اس ڈرافٹنگ کے دوران جہاں تمام فرنچائززنے بڑے نام چُنے وہیں نسیم شاہ کو پہلے ہی منتخب کرلینے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

دو بار پی ایس ایل کی چیمپئن رہنے والی اسلام یونائیٹڈ نے فاسٹ بولر کے دو بھائیوں حنین شاہ اورعبید شاہ کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

نسیم شاہ کے بھائی حنین نے نیشنل ٹی20 کپ میں بہترین کارکردگی دکھائی تھی جبکہ عبید شاہ انڈر 19 کی جانب سے دبئی میں ایشیاکپ کا حصہ ہیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دونوں کھلاڑی ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیے گئے ہیں۔

پاکستان کے علاوہ مجموعی طور پر 22 ممالک سے تعلق رکھنے والے 485 غیر ملکی کرکٹرز بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے دستیاب ہیں جن میں سے 46 پلاٹینم اور 76 ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : پی ایس ایل9؛ نسیم شاہ کو کتنے کروڑ ملنے والے ہیں ؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top