جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مخصوص نشستوں کے نوٹفیکیشن کے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا، بیرسٹر گوہر

27 فروری, 2024 11:44

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کے نوٹفیکیشن کے بغیر قومی اسمبلی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نرل الیکشن میں سیاسی پارٹی کو آئسولیٹ کرکے بلے کا نشان لیا گیا۔

بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا  کہ ی ٹی آئی کے امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا،  آزاد امیدواروں نے دو تہائی اکثریت حاصل کی۔

انہوں نے  بتایا کہ پی ٹی آئی کے 86امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی، خیبرپختونخوا میں 90ایم پی ایز نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی۔

پی ٹی ٓائی رہنما کا کہنا تھا کہندھ میں 9ایم پی ایز نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی جبکہ پنجاب میں ہمارے 107ایم پی ایز نے شمولیت اختیار کی۔

 یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنا فیصلہ 8فروری کو سنادیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن بھی عوام کی امنگوں پر اپنا فیصلہ سنائے۔

 یہ بھی پڑھیں: کونسی پارٹی میں شمولیت کرنی ہے آج اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہالیکشن کمیشن نے آج تک ہمارے آئینی و قانونی حق کا تحفظ نہیں کیا مگر م نے ہر بار الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top