جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، برطانیہ کا امداد کا اعلان

27 اگست, 2022 18:57

اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث برطانیہ نے امداد کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق برطانیہ سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو 40 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کرے گا۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے اب تک 90 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، پاکستان میں مون سون بارشوں سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے، پاکستان میں بارشوں سے 7 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا سیلاب زدگان کی امداد کیلئے انٹرنیشنل ٹیلیتھون کرنے کا فیصلہ

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا اقوام متحدہ بھی جائزہ لے رہا ہے، امدادی فنڈ کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے منگل کو اپیل جاری ہونے کی توقع ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top