جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چیمپئینز ٹرافی جیتے پانچ برس مکمل، سوچا تھا وائٹ کوٹ میں پاکستان جانا ہے : سرفراز احمد

18 جون, 2022 11:58

لاہور : سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کپتان کے طور پر آخری بات میں نے یہی کہی تھی کہ اب وائٹ کوٹ میں پاکستان جانا ہے۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کے پانچ برس مکمل ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے یادیں بہت زیادہ ہیں، تمام کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی میں ہمارے سفر کا آغاز بھارت کے خلاف میچ سے ہوا۔ اس میچ کے بعد ہم سب مل کر بیٹھے اچھی بات چیت ہوئی، سینیئرز نے بہت کچھ شئیر کیا۔ کمبی نیشن اور ہمارے روئیے پر بات ہوئی کہ ہم یہاں سے آگے کیسے جیت سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہی فیصلہ کیا کہ اگر ہم نے جیتنا ہے تو اچھے مائنڈ سیٹ اور کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔ کپتان کے طور پر آخری بات میں نے یہی کہی تھی کہ اب وائٹ کوٹ میں پاکستان جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی کھلاڑیوں میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے؛ احسان مانی

سابق کپتان نے کہا کہ اوول میں ہمیں اچھی ٹریننگ ملی اور میں نے لڑکوں کو کہا کہ فائنل میں دباؤ نہیں لینا۔ پہلے میچ کے مقابلے میں فائنل میں میں بہت زیادہ پر اعتماد تھا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہمارا مومنٹم اچھا بنا ہوا تھا، فخر زمان نے شاندار اننگز کھیلی۔  جب آپ اچھا سوچتے ہو تو اچھا ہوتا ہے، فخر زمان نے خواب میں دیکھا، وہ آؤٹ ہو گیا اور نوبال ہو گئی۔ اگلے روز ایسے ہی ہوا اور فخر زمان نوبال پر آؤٹ ہوئے اور پھر انہوں نے سنچری بنائی۔

انہوں نے کہا کہ اظہر علی نے سب سے پہلے مومنٹم دیا پھر فخر زمان اور دوسرے کھلاڑی اسے آگے لے کر چلے۔ سب بیٹسمینوں نے اپنا اپنا حصہ ڈالا، محمد عامر نے اچھا آغاز دیا۔ میں سمجھتا ہوں جو اسپیل محمد عامر نے کیا ویسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔

ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی جیتنا ہمارے لئے ایک یادگار لمحہ ہے، مکی آرتھر بہت اچھا ٹیم کو لے کر چلے۔ پہلے میچ کے بعد سے ہر کسی نے ایک دوسرے کو بیک کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top