جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شام کے دارالحکومت پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ شامی فوجی ہلاک

17 ستمبر, 2022 09:26

دمشق : ہوائی اڈے پر ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ شامی فوجی مارے گئے۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز ایک اسرائیلی فضائی حملے کے ذریعے جھیل کی شمال مشرقی سمت دمشق کے ہوائی اڈے اور شہر کے جنوب میں کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پانچ شامی فوجی ہلاک ہو گئے، جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ممکن نہیں : اسرائیل

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے کہا کہ اسرائیلی گولہ باری نے ان مقامات کو نشانہ بنایا، جہاں ایران کے حمایت یافتہ گروپ دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب اور دمشق کے دیہی علاقوں میں تعینات ہیں۔

گزشتہ ماہ دارالحکومت دمشق کے آس پاس اور ساحلی صوبے طرطوس کے جنوب میں دیہی علاقوں میں اسرائیلی حملے میں تین فوجی مارے گئے تھے۔ گزشتہ ماہ کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے حلب کے ہوائی اڈے کو دو مرتبہ نشانہ بنایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top