جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

تنزانیہ میں پہلی بار ماربرگ وائرس کا پھیلاؤ، پانچ افراد ہلاک

22 مارچ, 2023 16:22

تنزانیہ نے ماربرگ کے آٹھ کیسوں کی تصدیق کی ہے، جو کہ موت کا ایک وائرل ہیمرج بخار ہے، جس کی علامات بڑے پیمانے پر ایبولا سے ملتی جلتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق تنزانیہ کی قومی عوامی لیبارٹری نے ماربرگ کے آٹھ کیسوں کی تصدیق کی ہے، شمال مغربی کاگیرا کے علاقے میں پانچ افراد کی موت ہوئی، جنہوں میں وائرس کی علامات پائیں گئیں، جن میں بخار، قے، خون بہنا اور گردوں کی ناکامی شامل ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ مرنے والوں میں ایک ہیلتھ ورکر بھی شامل ہے۔ تین افراد کا علاج جاری ہے۔ وائرس سے متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والے 161 افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تنزانیہ میں ٹریفک حادثہ، کم ازکم 22 افراد ہلاک

افریقہ کے لیے ڈبلیو ایچ او کے علاقائی ڈائریکٹر ماتشیڈیسو موتی کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ مل کر وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کنٹرول کے اقدامات کو تیزی سے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ایبولا اور ماربرگ وائرس ایک ہی خاندان سے ہیں، جس میں مبتلاء 88 فیصد مریض موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ وائرس جسمانی رابطوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔ اس وائرس کی علامات میں تیز بخار، شدید سر درد اور بے چینی شامل ہیں جو عام طور پر انفیکشن کے سات دنوں کے اندر پیدا ہو جاتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top