جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرین کی خاتونِ اول ، جن کی محبت کامیاب ہوئی

05 مارچ, 2022 15:23

یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور روس کے حملوں کے دوران اُن کی پالیسیوں کو دنیا بھر میں سراہا بھی جارہا ہے۔

ایسے میں بہت سے لوگوں کی دلچسپی یوکرینی صدر کی نجی زندگی پر بھی ہے جو خود ایک کامیڈین تھے اور پھر وہ منصبِ صدارت تک پہنچے۔

Ukraine's first lady tests positive for coronavirus - GulfToday

 

لیکن اس کے ساتھ ساتھ یوکرینی خاتون اول کے بارے میں بھی سوال اٹھایا جارہا ہے اور ان کی زندگی کے بارے میں بھی لوگ جاننا چاہتے ہیں۔  

یوکرین کی خاتونِ اول اولینا زیلنسکا ایک اسکرین رائٹر ہیں۔

یوکرین کے میگزین ’فوکس‘ نے دسمبر 2019 میں اولینا زیلنسکا کو 100 بااثر ترین یوکرینیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، جس میں اُن کا 30 واں نمبر تھا۔

Revealed: 'anti-oligarch' Ukrainian president's offshore connections |  Volodymyr Zelenskiy | The Guardian

 

اولینا 6 فروری 1978 کو یوکرین کے شہر کریوی ریہہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کریوی ریہہ نیشنل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سول انجینئرنگ میں فنِ تعمیر کی تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے اپنی فِیلڈ میں رہنے کے بجائے مصنفہ بننے کا فیصلہ کیا، ٹی وی پروڈکشن کمپنی کے لیے اسکرپٹ لکھے اور مصنفہ بن گئیں۔

اولینا اور اُن کے شوہر زیلنسکی اسکول کے ساتھی تھے، لیکن ایک اسکول میں ہونے کے باوجود وہ ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔

 

Volodymyr Zelensky: who is Olena Zelenska, the wife of the Ukrainian  president? - Then24

 

صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ کریوی ریہہ نیشنل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سول انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے بہت سے ہم جماعتوں کو جانتے تھے لیکن اولینا سے کبھی ان کی جان پہچان نہیں بن پائی تھی۔

8 سال تک ایک ساتھ رومانوی ملاقاتوں کے بعد جوڑے نے بالآخر 6 ستمبر 2003 میں شادی کا فیصلہ کیا۔

جوڑے کے ہاں 2013 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی، 21 جنوری 2013 کو اولینا نے اپنے بیٹے کیریلو کو جنم دیا بعد ازاں ان کے ہاں جولائی 2014 میں بیٹی اولیکسینڈرا کی پیدائش ہوئی۔

Volodymyr Zelenskiy, and his wife, Olena, greet supporters at his headquarters after the presidential election in Kyiv on April 21.

 

گزشتہ سال ستمبر میں اولینا نے واشنگٹن میں ایک زبردست انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے بطور خاتون اول اپنے کردار کے حوالے سے بات کی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آج دنیا بھر کے ممالک میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں، مشترکہ اقدار، نظریات، مسائل سب ہی مشترک ہیں اس تناظر میں قوموں اور معاشروں کے درمیان طاقت اور ثقافتی سفارت کاری کے بارے سوچنے کی ضرورت ہے۔

 

یوکرین کے صدر ایک کامیڈین ہیں 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top