جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی گاڑی پر فائرنگ، نجی کمپنی کے 2 ملازمین اور ایک سپاہی شہید

14 نومبر, 2023 10:44

 

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سول ملازمین اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں دہشت گردوں نے ایک نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2سول ملازمین شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نجی کمپنی علاقے میں ترقیاتی منصوبے پر کام کر رہی ہے، شہید ملازمین میں محمد فیصل اور آصف کامران شامل ہیں جن کا تعلق کرک سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں سپاہی شاہین شاہ بھی دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو کے رہائشی سپاہی شاہین شاہ پروجیکٹ کی سکیورٹی پر مامور تھے۔

یہ پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5افراد جاں بحق

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top