جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حلقہ بندی کی حتمی اشاعت 30 نومبر کوہوگی:الیکشن کمیشن اعلامیہ

01 ستمبر, 2023 15:53

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا ،اس اعلامیہ کے مطابق حلقہ بندی کی حتمی اشاعت 30 نومبر کوہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کے دورانیے کو مزید کم کر دیا ہے ، دورانیے کو کم کرنے کامقصد جلد انتخابات کا انعقاد ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں حلقہ بندی کےکام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،حلقہ بندیوں کی اشاعت کے مطابق ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں : پنجاب میں عام انتخابات: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست خارج کردی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top