جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہیٰ کو دوبارہ گرفتار کرلیا

26 جون, 2023 14:24

لاہور: ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہیٰ کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے گرفتار کیا ہے، انہیں منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے چوہدری پرویز الہیٰ کے گن مین محمد زمان کو بھی گرفتار کیا تھا، جسے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم محمد زمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ چاہے جتنے کیس بنالیں مجے کوئی فرق نہیں پڑے گا: پرویز الہٰی

ذرائع کے مطابق محمد زمان صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ کا کیش بوائے اور فرنٹ مین ہے، محمد زمان چوہدری پرویز الہیٰ کی غیر قانونی رقم کے لین دین،ترسیل میں ملوث ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو ایف آئی اے نے اسی مقدمے میں محمد زمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے نے ملزم محمد زمان کے موبائل فون سے اہم شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top