جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جیل قیدی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر خاتون پولیس آفیسر برطرف

14 فروری, 2019 20:09

سڈنی: خوبرو خاتون پولیس آفیسر کو جیل کے قیدی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے الزام میں برطرف کر دیا گیا۔

میل آن لائن کے مطابق 33سالہ ٹیرا بروکس نامی یہ خوبرو آفیسر،جو ماڈلنگ بھی کرتی ہے، سڈنی کی پارکلے کوریکشن سنٹرجیل میں تعینات تھی جہاں اس نے 41سالہ حسن زریکا نامی قیدی کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے۔

ان دونوں کا تعلق کا پتا جب چلا گزشتہ دنوں ٹیرا نے حسن کو ویلنٹائنز ڈے کا کارڈ بھیجا۔ ٹیرا اور حسن کے تعلق کے متعلق تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ ان کا تعلق کافی عرصے سے قائم تھا اورحسن نے اپنے جیل کے سیل کی دیواروں پر ٹیرا کی متعدد نیم برہنہ تصاویر بھی آویزاں کر رکھی تھیں۔

قیدی کے ساتھ تعلق کا انکشاف ہونے پر جیل حکام نے ٹیرا کو نوکری سے معطل کرکے گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ حسن کو منشیات سمگلنگ کے جرم میں گزشتہ برس اڑھائی سال قید کی سزا ہوئی تھی اور ایک ماہ کے بعد پیرول پر رہا ہونے والا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top