جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حکومت کا محرم الحرام کے موقع پر تعطیلات کا اعلان

09 جولائی, 2024 13:41

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 16 اور 17 جولائی 2024 (منگل اور بدھ) کو عاشورہ (9 اور 10 محرم 1446ہجری) کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں حکومت نے محرم الحرام کے دوران حفاظتی اقدامات کے طور پر ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز (سی اے ایف) کی تعیناتی کی بھی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں:محرم میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش پر اہم فیصلہ کرلیا گیا

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج کی تعیناتی کی تفصیلات، جو غیر معینہ مدت کے لیے نافذ العمل ہوں گی، کو گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی حکومت سمیت متعلقہ حکام کے ساتھ حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید برآں نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ تعیناتی کو منسوخ کرنے کی تاریخ کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب سمیت صوبائی حکومتوں نے وفاقی حکومت سے انٹرنیٹ پر نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک ہفتے کے لیے معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top