جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فیاض الحسن چوہان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ترجمان مقرر کردیا گیا

07 اگست, 2022 13:49

لاہور: فیاض الحسن چوہان کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پنجاب کی 21 رکنی کابینہ نے گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سے کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فیاض الحسن چوہان کی ذمہ داریوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عمر سرفراز چیمہ مشیر اطلاعات کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے اور ڈی جی پی آر کے معاملات بھی عمر سرفراز چیمہ دیکھیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top