جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، منیر اکرم

19 ستمبر, 2024 09:08

اقوام متحد ہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کو افغانستان کی عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔

منیر اکرم نےافغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل میں اپنے بیان میں کہا ہےافغانستان سے فتنہ الخوارج پاکستان میں روزانہ حملے کررہا ہے۔

منیر اکرم نے کہا فتنہ الخوارج کو افغانستان کی عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں سے تعاون کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقائی عدم استحکام کے خطرے پر عالمی برادری کو فکر مند ہوناچاہیے، افغانستان کے اندرونی بحران اور خواتین پر ناروا پابندیوں پر ہمیں تشویش ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top