جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سوشل میڈیا کی جنگیں اب میدانوں میں بھی

08 مئی, 2019 10:57

کراچی: معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحرعرف فروگی پر کراچی کے مال میں حملہ ۔

گزشتہ برس سے ڈکی بھائی(سعد)، شام ادریس اور سحر(فروگی) کے درمیان چلنے والی لڑائی اب حملے تک پہنچ گئی۔ پاکستانی نژادکینیڈین یوٹیوب اسٹارشام ادریس اپنی اہلیہ سحرعرف فروگی کے ہمراہ کراچی کےایک مال میں موجود تھے جہاں ان پرحملہ ہوا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=JKsXLec5sac

 فروگی نےاپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ شام کےساتھ مداحوں سے ملاقات کررہی تھی جب ایک لڑکےنےان کےمنہ پرمکا مارا تھا۔ انہوں نےاپنی ویڈیو میں الزام لگایا کہ حملہ یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کےمداحوں نےکیا تھا۔

جبکہ ڈکی بھائی نےاپنے پیغام میں کہا کہ کسی بھی صورت میں جسمانی تشدد قابل قبول نہیں ہے۔

اس واقعہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شام ادریس ایک شخص کے پیچھے غصے میں بھاگے ہیں اور کہ رہے ہیں کہ ’لڑکی پر ہاتھ اٹھانے والے بےغیرت‘، جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا ’لڑکی کو مکا مارتا ہے‘۔

جبکہ دوسری جانب ڈکی بھائی(سعد) کا کہنا تھا کہ شام ادریس نے ان کی گھروالوں کو دھمکایا ہے۔ اور الزام عائد کیا ہے کہ شام کو ان کی بنائی ہوئی وڈییو پسند نہ آنے پر ان سے ان کا فیس بک فین پیج بھی ڈیلیٹ کروایا  تھا۔

اس کے بعد شام نے اپنی ایک ویڈیو میں دیگر یوٹیوبرز کو ’چھوٹا‘ قرار دیا تھا، جس کے بعد شام کے خلاف تمام یوٹیوبرز سامنے آگئے۔ جس میں ذید علی، شاہ ویر جعفری اور مورو (تیمور) بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب ڈکی نے شام ادریس سے متعلق ویڈیو ریلیز کی تھی جس میں انہوں نے شام کا مذاق اڑایا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top