جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ماہرہ خان کی منگنی کی جھوٹی خبریں وائرل

03 مئی, 2019 16:15

کراچی(ویب ڈیسک): انٹرنیٹ پراداکارہ ماہرہ خان کی منگنی کی جھوٹی خبریں وائرل ہوگئیں۔

تاہم ماہرہ خان کے قریبی لوگوں نے بتایا کہ ماہرہ خان کی منگنی کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کی منگنی کی خبریں اس وقت میڈیا اور انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں جب بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستانی اداکارہ نے ترکی میں اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی۔

بھارتی اخبار نے رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ آفیشلی طور پر ماہرہ خان یا سلیم کریم کی جانب سے دونوں کی منگنی کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

اس رپورٹ کو شائع کرنے کے بعد ماہرہ خان کی منگنی کی خبریں انٹرنیٹ اور میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اداکارہ کے قریبی افراد کے مطابق ماہرہ خان دوستوں کے ساتھ ترکی میں ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ ماہرہ خان نے ترکی میں شادی کی تقریبات کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top