جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فیض آباد دھرنا کیس: کمیشن نے تحقیقات کیلئے شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دیدیا

29 نومبر, 2023 14:19

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کیلئے شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق دھرنا کمیشن کی جانب 4 صفحات پر مشتمل سوالنامہ شاہد خاقان عباسی کو دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے کمیشن کی جانب سے ایک ٹیلی فون کال پر بلایا گیا تھا، کمیشن جنرل تحقیقات کر رہا ہے جو ہوا بطور وزیر اعظم میری ذمہ داری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیض آباد دھرنا کیس؛ انکوائری کمیشن کا پیمرا سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ دھرنا ختم کرنے کیلئے معاہدہ حکومت کی جانب سے کیا گیا، دھرنے میں اگر کسی نے قانون توڑا تو قانونی کارروائی ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کا ڈرافٹ میں نے نہیں دیکھا ختم کرانے کا فیصلہ حکومت کا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top