جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

2017 میں پاکستان کی بربادی کی بنیاد رکھنے والے 9 مئی واقعے کے سہولت کار ہیں : جاوید لطیف

20 مئی, 2023 14:23

اسلام آباد : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ عالمی سازشوں کا آلہ کار بننے والے رعایت کے مستحق نہیں۔ 9 مئی واقعے کے سہولت کار وہی ہیں، جنہوں نے 2017 میں پاکستان کی بربادی کی بنیاد رکھی۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان کی سہولت کاری بیرون ملک سے ہو رہی ہے۔ یہ چاہتے ہیں قوم کو ریلیف نہ ملے۔ بیرونی قوتیں پاکستان میں مداخلت کر رہی ہیں۔ کیا ماضی میں پاکستان مخالف قوتوں کے خطوط آئے تھے؟

انہوں نے کہا کہ 2018 میں جب آر ٹی ایس بند ہوا تھا، تب تو کسی کو تشویش نہیں ہوئی؟ عالمی سازشوں کا آلہ کار بننے والے رعایت کے مستحق نہیں۔ کیا دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ سیاست نہیں کر رہے؟

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں اپوزیشن کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ گزشتہ دور میں جب ظلم کیا گیا، اس پر خط آیا تھا؟ 2014 میں سرکاری اداروں پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کرنا چاہیے تھا۔ اگر ان لوگوں کو ماضی میں سزا دی جاتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء بلال خان اچکزئی گرفتار

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان لوگوں کو سزائیں ملی ہوتیں تو 9 اور 10 مئی واقعات بھی نہ ہوتے۔ جب نواز شریف کیخلاف کیسز بنے اس وقت باہر سے خطوط آئے؟ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعے کے سہولت کار وہی ہیں، جنہوں نے 2017 میں پاکستان کی بربادی کی بنیاد رکھی۔ ان کرداروں کو اس لیے بے نقاب نہیں کیا جارہا کہ 2017 کے کردار بھی بے نقاب نہ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ کے سینوں میں بہت سے راز ہیں۔ جب میری ریاست کو خطرہ ہوگا تو میں چپ نہیں رہوں گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top