مقبول خبریں
فیس بک پر ہونے والی دوستی رشتہ داری میں بدل دی
جہلم کی تحصیل دینہ کی رہائشی سونیا کی فیس بک پر چائنہ کے رہائشی نوجوان سے دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی.
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سونیا اور چین کے محمد احمد کی 6ماہ پہلے فیس بک پر ہونیوالی دوستی محبت کے بعد شادیمیں بدل گئی۔ جس کے بعد چائینیز نوجوان دلہن سے شادی کرنے کےلیے جہلم کے شہر دینہ پہنچ گئے۔ نوجوان کے ساتھ اس کے اہل خانہ اور کزن بھی موجود تھے۔سادی سے پہلے چائینیز نوجوان کواسلام قبول کرویا پھر نام محمد احمد رکھا ۔
شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں ہوئی جس میں دونوں خاندانوں کے لوگ شریک تھے۔ دولہا دولہن نے بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محبت سچی ہو تو راستے آسان ہوجاتےہیں ۔