جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ ڈاؤن، ہزاروں صارفین متاثر

26 جنوری, 2023 13:22

سوشل میڈیا پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ میں میٹا پلیٹ فارمز کی سوشل میڈیا ایپس فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے ہزاروں صارفین سروس سے محروم رہے۔

ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 18,000 سے زیادہ انسٹاگرام اور فیس بک ایپ کے تقریباً 13,000 صارفین نے ایپ تک رسائی میں مسائل کی اطلاع دی۔ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کی بھی بندش کی اطلاعات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور تازہ واقعہ، تین افراد ہلاک

فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ کی بندش سے متعلق جب میٹا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کسی بھی تبصرے سے انکار کردیا۔

خیال رہے کہ بڑی ٹیک پلیٹ فارمز کی بندش کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، گوگل سے لے کر مائیکروسافٹ تک کئی کمپنیوں کی سروس میں رکاوٹیں رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top