جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں دھماکے، حماس کی زیر زمین فیکڑی کو نشانہ بنایا : اسرائیل کا دعویٰ

13 فروری, 2023 10:58

اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کو نشانہ بنایا ہے، جس کے حوالے سے اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کی زیر زمین فیکڑی نشانہ تھی۔

آج صبح غزہ کی پٹی کئی دھماکوں سے لرز اٹھی، جس سے متعلق اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک زیر زمین فیکڑی پر حملہ کیا۔ جسے حماس کے ارکان راکٹ بنانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اب تک جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

حماس کے عسکریت پسندوں نے 2007 میں غزہ پر قبضہ کر لیا تھا اور اس کے بعد سے وہ وہاں اسرائیل کے خلاف کئی بار لڑ چکے ہیں۔ جب چھوٹے فلسطینی دھڑے اسرائیل پر حملہ کرتے ہیں، تو صیہونی ریاست عموماً حماس کے خلاف جوابی کارروائی کرتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top