جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سابق صدر کی بیٹی گرفتار، اسکارف اتارنا برہنہ ہونے کے مترادف ہے : ایرانی ممبر پارلیمنٹ

28 ستمبر, 2022 12:27

تہران : سخت گیر مؤقف رکھنے والے ایرانی ممبر اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسکارف اتارنا عوام میں برہنہ ہونے کے مترادف ہے۔

ایران میں اخلاقی پولیس کے ہاتھوں حراست میں لی گئی 22 سالہ خاتون کی موت کے بعد ہونے والے ڈرامائی مظاہرے حکومت کے لیئے درد سر بنا رکھا ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق اب تک 41 مظاہرین اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اصلاح پسند کارکن فائزہ ہاشمی کو گرفتار کر لیا ہے، جو ایران کے مرحوم صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی ہیں، جو اس سے پہلے اپنے تبصروں اور سرگرمی کی وجہ سے جیل کاٹ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی افواج کا عراق میں کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانے پر حملہ

ایران کے قانون ساز محمود نباویان نے کہا ہے کہ یہ فسادی جسم فروشی کرنے کے لیے نکلے ہوئے ہیں۔ حجاب، یا سر سے اسکارف اتارنا، مردوں کی توجہ مبذول کرنے کے لیے عوام میں برہنہ ہونے کے مترادف ہے۔

انہوں نے احتجاج میں حصہ لینے والی خواتین اور مردوں دونوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ ان نقصانات کے قصوروار ہیں، جنہیں دھونے کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top