جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یورپ کی فضائی حدود روسی طیاروں کے لیے بند، روس کی جوابی کارروائی کا ڈر

28 فروری, 2022 14:47

برسلز : یورپی ممالک اور کینیڈا نے اپنی فضائی حدود کو روسی طیاروں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ روسی میڈیا پر بھی اپنے ممالک میں پابندی لگا دی گئی ہے۔

یورپی یونین نے یوکرین کو اسلحہ کی مد میں 450 ملین یورو کی مالی اعانت اور روسی اتحادی بیلاروس سے برآمدات پر پابندیوں کا اعلان کیا۔

یورپی یونین توانائی کے لیے روس پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔ ماسکو اس کے نتیجے میں بہت پیسہ کماتا ہے اور ان دونوں حقائق کو موجودہ بحران سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں طوفان، نظام درہم برہم، نو افراد ہلاک

پابندیوں میں روس کے مرکزی بینک کو نشانہ بنانا، یورپی یونین کے آسمانوں کو روسی طیاروں کے لیے بند کرنا، اور یوکرین کی مدد کے لیے ہتھیار خریدنا اور بھیجنا شامل ہے، لیکن یورپی یونین نے توانائی کی درآمدات میں کمی نہیں کی ہے۔

یورپ میں توانائی کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ ہیں، قلیل سپلائی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا سکتیں ہیں۔ برسلز کو اب خدشہ ہے کہ ماسکو جوابی کارروائی کر سکتا ہے، توانائی کی برآمدات کو کم کر سکتا ہے یا روک سکتا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق، امریکہ اسی طرح کی کارروائی پر غور کر رہا ہے، لیکن ابھی حتمی فیصلہ کرنا باقی ہے۔ امریکی حکومت نے کہا کہ شہریوں کو تجارتی پروازوں کے ذریعے روس کو فوری طور پر چھوڑنے پر غور کرنا چاہیے، کیونکہ کئی ممالک کی جانب سے روس کیلئے فضائی حدود بند کرنے کے بعد ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top