جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایتھوپیا : ٹِگرے میں ملیریا سے اموات میں اضافہ، اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر طبی سامان ختم

29 اکتوبر, 2022 10:28

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ٹِگرے ویکسین، اینٹی بائیوٹکس اور انسولین کی وجہ سے ملیریا جیسی قابل علاج بیماریوں سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق نے جنیوا میں بتایا کہ ایتھوپیا کے خطے ٹِگرے میں صحت کی سہولیات کا صرف نو فیصد کام کر رہا ہے۔ وہاں علاج کے لیے نمکین محلول کا سہارا لیا جارہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر ہیلتھ ایمرجنسی انٹروینشنز الطاف موسیانی نے خدشہ ظاہر کیا کہ قابل علاج بیماریوں سے بہت سی اموات ریکارڈ نہیں کی جا رہی ہیں۔ اکثر موت برادری کی سطح پر ہوتی ہیں، جس کی اطلاع نہیں دی جاتی اور غیر رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔ انہوں نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اوباڑو میں ملیریا کا تیزی سے پھیلاؤ، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی

ٹگرے میں طبی سامان جیسے ویکسین، اینٹی بائیوٹکس اور انسولین کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ خطے میں جاری تنازعے کے باعث ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، لاکھوں بے گھر ہوئے اور ہزاروں قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

ایتھوپیا میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ٹگرے میں غذائی قلت کی سطح کو حیران کن قرار دیا، جس میں پانچ سال سے کم عمر کے ہر تین میں سے ایک بچہ شدید غذائیت کا شکار ہے، جب وہ بیمار ہوتے ہیں تو پھر شدید بیماری میں مبتلا ہوجائے ہیں، جس کے بعد ان کی موت ہوجاتی ہے۔ ملیریا کے کیسز میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top