جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد

17 فروری, 2024 12:26

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا گیا، مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طوپر استعفیٰ مسترد کیا۔

منصورہ میں جماعتِ اسلامی کا اہم اجلاس جاری ہے جس کی صدارت نائب امیر لیاقت بلوچ کر رہے ہیں۔

 جماعتِ اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد ہے، امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمے داریاں جاری رکھیں گے۔

قیصر شریف نے کہا کہ انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔

قیصر شریف نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں۔

خیال رہے کہ سراج الحق کچھ دیر بعد مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کریں گے جبکہ آج  امیر جماعتِ اسلامی کی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔

ترجمان قیصر شریف کے مطابق  ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوری شریک ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا عام انتخابات پر وائٹ پیپر لانے کا اعلان

واضح رہے کہ سراج الحق نے انتخابات میں مطلوب کامیابی نہ ملنے پر استعفیٰ دے کر ناکامی کی ذمے داری قبول کی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں ناکامی پر سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top