جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایلون مسک کا ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا اشارہ

12 اگست, 2022 14:02

نیو یارک : ایلون مسک نے ایک نیا ممکنہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے سے متعلق ٹوئٹ کے ذریعے اشارہ دیا ہے۔

ٹوئٹر کے خلاف جاری قانونی جنگ کے دوران ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے دنیا کو حیران کردیا۔

سماجی میڈیا پر ایک صارف نے ارب پتی ٹیک ٹائیکون سے پوچھا کہ کیا انہوں نے اپنا سوشل پلیٹ فارم بنانے کے بارے میں کوئی سوچا ہے؟

جواب میں انہوں نے ایکس ڈاٹ کام ‘X.com’ لکھا، جسے ان کا اپنا ایک نیا ممکنہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایلون مسک کا 44 بلین ڈالر کا ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

ایکس ڈاٹ کام ‘X.com’ ایک سٹارٹ اپ مسک کا ڈومین نام ہوا کرتا تھا، جس کی بنیاد دو دہائی قبل رکھی گئی تھی، جسے بعد میں اس نے مالیاتی خدمات کی کمپنی PayPal کے ساتھ ضم کر دیا۔

مسک نے گزشتہ ہفتے بھی ٹیسلا کی سالانہ شیئر ہولڈر میٹنگ کے دوران ویب سائٹ کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایکس کارپوریشن، واپس آسکتی ہے، اس کے لیے میرے پاس ایک بہت بڑا وژن ہے۔ یہ ایک بہت ہی شاندار وژن ہے اور یقیناً اس کو شروع سے شروع کیا جا سکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ٹوئٹر تین سے پانچ سال تک اس میں تیزی لائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top