منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ایلون مسک نے خود کو ’خلائی مخلوق‘ کیوں قرار دیا؟

27 مئی, 2024 14:20

ٹیسلا اور ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے حال ہی میں پیرس میں ویوا ٹیک تقریب کے دوران خود کو ’خلائی مخلوق‘ قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے خود کو خلائی مخلوق قرار دے کر دنیا کو ایک بار پھر حیران کر دیا ہے۔

52 سالہ ایلون مسک نے یہ دعویٰ پیرس میں ’ویوا ٹیک ایونٹ‘ میں ایک انٹرویو کے دوران کیا ہےجب اس تقریب کے میزبان نے طنزیہ انداز میں ایلون مسک سے سوال کیا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ آپ ایلئین ہو سکتے ہیں؟

جس پر ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’میں ایک خلائی مخلوق ہوں، ایلون کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس اس دعوے کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک کا مارک زکربرگ پر ڈیٹا ایکسپورٹ کرنے کا سنگین الزام

انہوں نے سنجیدگی سے کہا کہ میرے پاس اس دعوے کے ثبوت موجود ہیں، ایلون نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر اس سے متعلق ثبوت بھی پیش کر سکتا ہوں۔

اس دوران ایلون مسک نے اپنے عقائدے سے متعلق کہا کہ انسان ہی مصنوعی ذہانت کو معنی اور مقصد دیتا ہے۔

ایلون مسک نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ شاید اب بھی انسانوں کا کوئی کردار باقی ہے جس میں ہم AI کو معنی خیز بناتے ہیں، اگر آپ اس کے بارے میں سوچتے ہیں کہ ہمارا دماغ کیسے کام کرتا ہے، ہمارے پاس ’لمبک سسٹم‘ (دماغ کا وہ حصہ جو ہمارے رویے اور جذباتی ردعمل میں شامل ہوتا ہے) ہے جو ہماری جبلت اور ہمارے احساسات ہیں اور پھر ہمیں کارٹیکس مل گیا، جو سوچ اور منصوبہ بندی کر رہا ہے۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ مگر دماغ کا حصہ کارٹیکس مسلسل لمبک سسٹم پر حاوی ہونے کی کوشش میں لگا ہوا ہے تو شاید ایسا ہی AI (آرٹیفیشل انٹیلجنس) کے ساتھ بھی ہو گا، AI اس کارٹیکس کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو ہمارے لمبک نظام کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘

ایلون مسک نے کہا کہ شاید ہم ہی وہ مخلوق ہیں جو AI کو معنی یا مقصد دیں گے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک پیرس ویوا ٹیک تقریب کے ایک سیشن کا ایک حصہ بنے جس کا عنوان سب کچھ جو آپ ہمیشہ ایلون مسک کے بارے میں جاننا چاہتے تھے لیکن پوچھنے سے ڈرتے تھے رکھا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top