جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الیکشن کی تاریخ ؟ وزارت قانون نے صدر مملکت کو جواب بھجوادیا

30 اگست, 2023 16:48

الیکشن کی تاریخ پر وزارت قانون نے صدر مملکت کو جواب بھجوا دیا۔

وزارت قانون کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کرنے کیلئے بلایا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے سربراہ نے صدر سے مشاورت سے انکار کرتے ہوئے یہ مؤقف اپنایا تھا انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس حوالے سے وزارت قانون سے رائے مانگی تھی۔

الیکشن کی تاریخ دینے کے اختیار سے متعلق وزارت قانون نے صدر مملکت کو جواب بھجوادیا۔

وزارت قانون کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا، اسمبلیاں وزیراعظم کی سفارش پر تحلیل ہوئیں اس لئے الیکشن کمیشن کے پاس ہی اختیار ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ اگر صدر مملکت آرٹیکل 58 کے تحت ازخود اسمبلیاں تحلیل کرتے تو پھر تاریخ دیتے، نئے انتخابی قانون کے تحت الیکشن کمیشن کو تاریخ دینے کا اختیار ہے۔

یہ پڑھیں : نئی حلقہ بندیوں کے مطابق الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں: فاروق ستار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top