جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انتخابات کرانا ہمارا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے، چیئرمین سینیٹ

19 اگست, 2023 12:45

کراچی : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی مزار قائد پر حاضری۔ صادق سنجرانی کو مزار قائد پر چاق و چوبند دستوں نے سلامی دی۔ چیئرمین سینیٹ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

چیئرمین سینیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کرانا ہمارا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری سے آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے، گورنر سندھ

صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ بلوچستان کی ترقی کیلئے وسائل کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اقدمات کریں گے۔ احساس محرومی دور کرنا حکومت کا کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹرز بلوچستان کے حقوق کیلئے آواز اٹھارہے ہیں۔ صوبوں کے دفاع کیلئے سینیٹ کام کرتا رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top