مقبول خبریں
نیپال میں جیپ کھائی میں گرنے سے آٹھ افراد ہلاک
کھٹمنڈو : نیپال میں باراتیوں سے بھری جیپ ڈھلوان سے گرنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔
ہفتے کی صبح وسطی مغربی نیپال کے ضلع پیوتھن میں شادی کی تقریب میں جانے والی ایک گاڑی ڈھلوان سے نیچے گرنے سے مبینہ طور پر کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں آٹھ سو گائیں موت کا شکار، تنازعہ کھڑا ہوگیا، گاؤ ماتا کے مجرم کو سزا کا مطالبہ
ضلع پولیس آفس کے پولیس انسپکٹر بینی پرساد گائرے نے بتایا کہ جیپ اوکھر پاٹا نامی جگہ پر شادی کے بعد نو باہنی ولیج کونسل سے لیوانگ کے گاؤ مکھی ولیج کونسل کی طرف جارہی تھی۔
پولیس کے مطابق چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دو نے اسپتال جاتے ہوئے آخری سانس لیں۔ جیپ اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب وہ دولہا کے گھر جا رہی تھی۔