جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت میں آٹھ سو گائیں موت کا شکار، تنازعہ کھڑا ہوگیا، گاؤ ماتا کے مجرم کو سزا کا مطالبہ

05 فروری, 2022 15:42

نیو دہلی : بھوپال میں سیاسی تناؤ اپنے عروج پر ہے، آٹھ سو گائیں موت کا شکار ہوئیں تو شہر بھر کے مذہبی حلقوں میں اسے گاؤ ماتا کی توہین قرار دیا جارہا ہے۔

بھوپال میں آٹھ سو گائیں موت کا شکار ہوگئیں، جس پر بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیز فائر دعویٰ بے بنیاد ہے : ڈی جی آئی ایس پی آر

کانگریسی رہنماء نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سو گائیں دفن کی گئیں ہیں، لیکن مجرم کو اب تک نہیں پکڑا گیا ہے، پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ گاؤ ماتا کے قاتل کو تحفظ کون دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھوپال بیرسیہ کی جس نجی گئو شالہ میں بڑی تعداد میں گائیں کی اموات ہوئیں اور اس باڑے کی خاتون مالک کا تعلق بی جے پی سے ہے۔

حکومت کی جانب سے چار روز قبل جوڈیشیل انکوائری کا اعلان کیا گیا ہے، ساتھ ہی ایف آئی آر بھی درج ہوئی، لیکن اب تک بی جے پی رہنماء کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top