جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قطر، سزا میں کمی کے بعد بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران رہا

13 فروری, 2024 10:39

 

بھارتی حکام نے کہا ہے کہ قطر کی جانب سے سزائے موت میں کمی کے بعد بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو رہا کر دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ،گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ نے 18ماہ کے بعد بھارتی شہریوں کی رہائی پر امیر قطر کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی بحریہ کے8 سابق افسران پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا تھا لیکن بھارت اور قطر نے ان الزامات کی تصدیق نہیں کی تھی۔

اکتوبر میں بھارتی بحریہ کے ان سابق افسران کو سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کو دسمبر میں تبدیل کر دیا گیاتھا۔

بھارت نے کہا ہے کہ سات سابق افسران ملک واپس آ چکے ہیں اور بعض افراد نے نئی دہلی پہنچنے پر میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ذاتی کوشش کے باعث وہ رہا ہوئے۔

یہ پڑھیں : اسرائیل کیلئے جاسوسی، قطری عدالت نے بھارتی بحریہ کے 8 اہلکاروں کو سزائے موت سنادی

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top