جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین کے آٹھ لڑاکا جنگی طیارے تائیوان کی حدود میں داخل

25 فروری, 2022 11:37

تائی پائی : چین کے آٹھ لڑاکا طیاروں نے تائیوان کی حدود میں پرواز کر کے کھلبلی مچادی۔

ایک طرف روس نے یوکرین پر حملہ کردیا ہے، جبکہ دوسری طرف تائیوان سے پریشان کن خبریں سامنے آئیں ہیں کہ چین کے آٹھ جے سولہ لڑاکا طیاروں اور ایک جاسوسی طیارہ نے تائیوان کی سرحد کی خلاف ورزی کی، اس دوران اس کی حدود میں پرواز کی۔

تائیوان کی فضائیہ کے مطابق ہم چین کی کارروائیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس طرح کی دراندازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : چین کی امریکا کی جانب سے افغان اثاثے اپنے پاس رکھنے کی شدید مخالفت

جمعرات کو تائیوان کی فضائیہ نے چینی طیاروں کو اپنی سرحد سے نکلنے پر مجبور کیا۔ اس نے 9چینی طیاروں کو خبردار کیا تھا۔ تائیوان نے چینی فوج کے ایسے مشن کے بارے میں شکایت کی ہے۔

تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق ان طیاروں نے بحیرہ جنوبی چین کے اوپری سرے پر تائیوان کے زیر کنٹرول پراٹاس جزائر کے شمال مشرق میں اڑان بھری تھی۔

تائیوان نے خدشہ ظاہر کیا کہ چین موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر تائیوان پر حملہ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، جس طرح روس نے یوکرین پر حملہ کیا ہے۔ تاہم، انہوں نے چینی سیکورٹی فورسز کی طرف سے کسی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع نہیں دی ہے۔ تائیوان حکومت نے اپنی سطح پر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے، اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں 27 چینی لڑاکا طیاروں نے تائیوان کی فضائی حدود میں دراندازی کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top