جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

مصری عدالت نے 75 افراد کو پھانسی کی سزا سنادی

29 جولائی, 2018 09:51

مصر کی عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں عدالت نے 75 افراد کو پھانسی کی سزا سنائی ہے، یہ فیصلہ عدالت نے حکومت مخالف مظاہروں پر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصر کی عدالت کی جانب سے اپنے اہم فیصلہ میں 2013 میں حکومت مخالف مظاہرے میں ملوث ہونے پر 75 افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے، یہ مقدمہ فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تمام افراد پر 2013 میں حکومت کے خلاف احتجاج کا الزام تھا، سزائے موت پانے والے تمام افراد سابق صدر مرسی کے حامی ہیں۔

2013 ہونے والے احتجاج میں ملوث ملزمان کی تعداد 739 تھی، ان میں تحلیل شدہ مذہبی و سیاسی تنظیم اخوان المسلمون کے سپریم لیڈر محمد بدیع بھی شامل ہیں، جبکہ اخوان المسلون کے کارکنان بھی سزائے موت پانے والوں میں شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top