جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایک ’انڈے‘ نے معروف ماڈل کیلی جینر کاریکارڈ توڑ دیا

15 جنوری, 2019 18:59

 رواں برس ایک انڈے کی تصویر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مقبول

ماڈل کیلی جینرکے ریکارڈ کو ایک انڈے نے ان سے چھین لیا۔ گزشتہ برس امریکی ٹی وی اسٹار معروف ماڈل کیلی جینر کی ایک تصویر نے انسٹاگرام ایپ پر اپنی ایک پوسٹ پر سب سے زیادہ لائیکس حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
کیلی جینر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نومولود بچی سٹرومی ویبسٹر کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی، جس نے ایک ہی دن میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد لائیکس حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ کیلی جینر کی یہ تصویر اب تک 18 ملین بار لائیک کی جاچکی ہے۔
رواں برس ایک انڈے کی تصویر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مقبول ہوچکی ہے۔انڈے کی تصویر ’ورلڈ ایگ ریکارڈ‘ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جسے خاص طور پر صرف سب سے زیادہ لائیک حاصل کرنے والی پوسٹ کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے بنایا گیا۔

صارف نے انڈے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا چلیں مل کر ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہیں اور انسٹاگرام پر کیلی جینر کے 18 ملین لائیکس والی پوسٹ کو اس تصویر سے مات دیتے ہیں۔
یہ انڈا اب رواں برس کی سب سے زیادہ لائیک کی جانے والے پوسٹ بن چکا ہے۔
 
 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top