جمعہ، 9-اگست،2024
( 04 صفر 1446 )
جمعہ، 9-اگست،2024

EN

سردیوں میں خشک کھانسی اور سردی سے بچنے کا آسان طریقہ

15 جنوری, 2024 13:35

 

موسم سرما کے شروع ہوتے ہی نزلہ، کھانسی اور دیگر بیماریاں سر اٹھا لیتی ہیں جن سے جان چھوڑانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

ان سب سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ سردیوں میں اپنی قوت مدافعت کو مضبوط بنایا جائے تاکہ آپ کا جسم بیکٹیریا اور وائرل انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت رکھ سکے۔

 

بیریز

 

Barries, look, nice, HD wallpaper | Peakpx

 

بیریز میں اسٹرابیری، بلو بیری اور شہتوت وغیرہ شامل ہیں، ان بیریز میں اینٹی آکسیڈینٹ، وٹامنز اور فائبر بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔

 

دہی

 

Easy Raw Milk Yogurt - Little Spoon Farm

 

دہی اور دیگر خمیر شدہ کھانے میں فائدہ مند بیکٹیریا ہوتے ہیں جنہیں پروبائیوٹکس کہا جاتا ہے۔

دہی میں موجود اچھے بیکٹیریا آنتوں کو صحت مند بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں جو مدافعتی کام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

پالک

 

 

پالک کا استعمال فائدہ مند ہے، لیکن کن لوگوں کیلئے نقصان دہ ہے؟ - Health - AAJ

 

پالک جیسی پتوں والی سبز سبزیاں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہیں۔

 

ادرک

 

What Is Ginger and What Is It Good For?

 

اس کے علاوہ ادرک بھی کھانسی سے بچنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے، ادرک میں سوزش سے بچاؤ اور اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات ہوتی ہیں جو کھانسی اور نزلہ زکام سے وابستہ سانس کی بیماریوں کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

 

کھٹے پھل

 

13 Lip-Puckering Sour Foods, 40% OFF | daikichi-fudousan.jp

 

شاید آپ کو سن کر عجیب لگ رہا ہوگا کہ کھٹے پھل کھانے سے تو گلا خراب ہو جائے گا اور کھانسی بھی شروع ہو جائے گی لیکن یہ بات درست نہیں ہے کیونکہ قدرت نے کھٹے پھلوں میں انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت رکھی ہے۔

کھٹے پھلوں میں مالٹا، کینو، لیمو اور گریپ فروٹ جیسے پھل شامل ہیں کیونکہ ان میں وٹامن سی کی مقدار بھرپور ہوتی ہے جو جسم میں وائٹ بلڈ سیل کو پیدا کرتے ہیں اور انفیکشن سے لڑنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ پڑھیں : وٹامن بی 12کی کمی ،ان علامات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top