جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایرانی جہاز کی تلاشی کے دوران دو امریکی فوجی سمندر میں گرگئے،لاشیں نہ مل سکی

16 جنوری, 2024 17:21

 

گزشتہ ہفتے صومالیہ کےقریب خلیج عدن میں لاپتہ ہونے والے دو امریکی فوجی یمن جانے والے ایرانی مشتبہ جہاز کی تلاشی کے دوران سمندر میں گرے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق دونوں امریکی فوجی مشتبہ ایرانی جہاز کی تلاشی کے آپریشن پر مامور تھے۔

ایک فوجی جہاز پر چڑھنے کے دوران سمندر میں گرا، جبکہ دوسرا اسے بچانے کیلئے سمندر میں کودا، دونوں امریکی فوجیوں کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔

امریکی قومی سلامتی کےترجمان جان کربی نے خلیج عدن میں آپریشن کو یمن میں ایران کے ہتھیاروں کی ترسیل کو روکنے کے لیے امریکی فوج کے جاری کام کا حصہ قرار دیا ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی سرپرستی امریکا کو بھاری پڑگئی، کئی ملکوں میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top