جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

درِفشاں سلیم بھی کارساز واقعہ پر خاموش نہ رہ سکیں

29 اگست, 2024 12:02

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم کارساز سانحے میں ملوث بااثر خاتون نتاشہ کے خون کے نمونے پر نشہ آور چیزیں ملنے پر ردعمل دیدیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درِفشاں سلیم نے کاساز واقعہ میں راہ گیروں کو کچلنے والی نتاشہ کے خون اور یورین ٹیسٹ میں نشہ آور ادویات کے استعمال پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کسی بھی شکل میں منشیات کا عادی ہے وہ اپنے عمل کیلئے جوابدہ ہونے کیلئے تیار رہے۔

درِفشاں سلیم کاساز واقعہ میں ملوث بااثر ملزمہ سے متعلق مسلسل پوسٹ شیئر کرہیں تاکہ مظلوم باپ بیٹی کو انصاف فراہم کروایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: کارساز حادثہ: ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ میں بڑا انکشاف

دوسری جانب ملزمہ نتاشا اقبال کی میڈیکل رپورٹ میں آئس کےاستعمال کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ تاخیر کا شکار ہے جبکہ مزید 2 روز لگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نوجوانی میں درفشاں کیسی دیکھتی تھیں؟ تصویر وائرل

مقدمے میں قتل خطا کی دفعہ 320 لگا کر کیس کمزور بنایا گیا، دفعات تبدیل کرکے مقدمےمیں قتل بالسبب کی دفعہ322شامل کر دی گئی، قتل بالسبب میں دیت کیساتھ10سے18سال کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

May be an image of 2 people and text

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top