جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دنیا کا سب سے مہنگا ترین مٹرس، قیمت 6 کروڑ روپے

10 مئی, 2020 20:24

وینکووا: دنیا کا مہنگا ترین ڈیزائنر میٹرس تیار کرلیا گیا ہے جس کی قیمت 390,000 امریکی ڈالر یا 6 کروڑ روپے ہے۔ اس کے سب سے پہلے گاہک کینیڈا کے مشہور گلوکار اور نغمہ نگار ڈریک ہیں۔

میٹرس کو مہنگی ترین اشیا بنانے والے ڈیزائنر فیرس ریفولی نے بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بستر یا میٹرس کی تیاری میں اسٹنگ رے مچھلی کی کھال اور گھوڑے کے بال استعمال کئے گئے ہیں اور انہیں تانبے کی رنگت والے خاص چمڑے سے بنایا گیا ہے۔

فیرس کا کہنا تھا کہ اس چمڑے کو مخصوص انداز میں دبا کر نرم بنایا گیا ہے جس میں محنت اور وقت لگا ہے ۔ اس طرح مجموعی طور پر ایک میٹرس 600 گھنٹے لگتے ہیں۔

یفولی نے کہا کہ گلوکار ڈریک کے جس کمرے میں یہ میٹرس رکھا جائے گا پہلے اس کا بغور جائزہ لیا گیا ہے اور اس کے بعد کمرے کے رنگ اور ڈیزائن کے لحاظ سے ہی ایک بالکل نیا میٹریس تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس میٹرس کی تیاری میں سویڈن 168 سال پرانی کمپنی ’ہیسنز‘ کا بھی کردار ہے جو دنیا کے مہنگے اور پرتعیش فرنیچر تیار کرتی ہے۔

میٹرس کو گرینڈ ویویڈیئس کا نام دیا گیا ہے جو مکمل طور پر ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس پر سونے والا خود کو گویا بستر پر تیرتے ہوئے محسوس کرتا ہے۔ یہ کمپنی ہرسال اسطرح کے صرف 10 میٹرس تیار کرتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top