جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روسی حملوں کے باعث یوکرین کے ساٹھ لاکھ سے زائد افراد تاحال بجلی سے محروم

26 نومبر, 2022 12:35

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ ساٹھ لاکھ سے زائد یوکرائنی گھرانے تاحال اس مشکل موسم میں بھی بجلی سے محروم ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقے حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ شہر کے بہت سے رہائشی 20 یا 30 گھنٹے سے بجلی کے بغیر روز مرہ کے امور انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے میزائل حملوں کے بعد ساٹھ لاکھ سے زائد یوکرائنی گھرانے ابھی تک بجلی سے محروم ہیں۔ بدھ کے بعد سے متاثرہ گھرانوں کی تعداد نصف تک کم ہو گئی ہے، لیکن سردیوں کے شروع ہوتے ہی لاکھوں لوگ روشنی، پانی یا گرم پانی اور ہیٹر سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کریمیا میں روس کی مدد کرنے والے ایرانی فوجی مشیروں کو ہلاک کر دیا : یوکرین

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دیگر علاقوں میں اوڈیسا کے علاقے، جنوب میں، لویف مغرب میں، نیز وِنیٹسیا اور دنیپروپیٹروسک ہیں جو زیادہ مرکزی ہیں۔

صدر زیلنسکی نے ایسے آلات استعمال کرنے کی اپیل کی جو توانائی کو کم استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس بجلی کی بندش نہیں، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مسئلہ ختم ہو گیا ہے۔ براہ کرم ایک ساتھ کئی طاقتور برقی آلات آن کردیں۔ ہمیں اس سردی کو برداشت کرنا پڑے گا، ایک ایسی سردی جسے سب یاد رکھیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top