جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے قرضوں میں اضافہ، ہر شہری 2 لاکھ سے زائد کا مقروض ہوگیا

01 اپریل, 2023 12:40

اسلام آباد : ملک پر مقامی اور غیر ملکی قرضوں کے بوجھ سے متعلق مکمل دستاویز پارلیمنٹ (قومی اسمبلی) کو دیدی گئیں ہیں۔ ہر شہری 2 لاکھ سے زائد کا مقروض ہوگیا۔

قرض پالیسی اسٹیٹمنٹ وزارت خزانہ نے مرتب کیں، جسے وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کو بھجوائی، جس کے مطابق ستمبر 2022 تک ملک پر مجموعی قرضوں کا بوجھ 51 ہزار 131 ارب روپے ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف نے پیٹرول پر ریلیف کا حکومتی پلان مسترد کردیا

مقامی 31 ہزار 402 ارب اور بیرونی قرضوں کا بوجھ 86 ارب 51 کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔ ملک کا ہر شہری 2 لاکھ 16 ہزار 709 روپے کا مقروض ہے۔

جون 2021 میں ہر شہری ایک لاکھ 79 ہزار 93 روپے کا مقروض تھا۔ جون 2021 سے جون 2022 تک ڈالر کی قدر میں اضافے سے قرضوں میں 3 ہزار 764 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ جون 2022 میں قرضے جی ڈی پی کا 73.5 فیصد تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top